اسلام آباد (سی این پی) سی پی پی اے نے اگست کے لیے بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے اضافے کے لیے نیپرا میں درخواست جمع کرا دی، فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔بجلی کے نرخوں میں اضافہ، نیپرا میں سی پی پی اے کی درخواست پر فیصلہ آئندہ 2 اکتوبر کو ہو گا۔ نیپر امیں جمع کرائی گئی درخواست میں سی پی پی اے نے موقف اختیار کیا ہے کہ بجلی کے نرخوں میں ایک روپے 86 پیسے فی یونٹ اضافہ کیا جائے جو ایک ماہ کے لئے اگست کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔ بجلی کے نرخوں میں اضافے کا فیصلہ 2 اکتوبر کو کیا جائے گا۔سی پی پی اے کے اعداد و شمار کے مطابق اگست میں پانی سے 40.33 فیصد اور کوئلے سے 13.34 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ مقامی گیس سے 11.87 فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 22.89 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔ فرنس آئل سے 3.60 فیصد اور ایٹمی ذرائع سے 4.66 فیصد بجلی پیدا کی گئی ہے۔
بھارت سے ابھی ہمارا مذاکرات کا کوئی ارادہ نہیں،دفتر خارجہ
شیر افضل مروت کوپی ٹی آئی کورکمیٹی اور سیاسی کمیٹی سے نکالنےکا حکم
پی ٹی آئی کا 9 مئی سے متعلق سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرنے کا فیصلہ
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
ترقیاتی منصوبوں پر سیاستدانوں کی تختیاں لگانے پر ایک بار پھر پابندی عائد
عثمان ڈار کی والدہ گرفتار
9 مئی کو ملک سے دشمنی کرنے والے سزا سے نہیں بچ سکیں گے، وزیراعظم
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، آرمی چیف
ایک دہشت گرد جماعت نے پوری منصوبہ بندی سے جناح ہاؤس پر حملہ کیا،وزیر اعلیٰ پنجاب
9مئی کے اسپانسرز کا قوم کو پتہ چلنا چاہئے، خواجہ آصف