پاک سری لنکا سیریز،نیشنل اسٹیڈیم میں سکيورٹی اداروں نے فل ڈريس ريہرسل کی

کراچی (سی این پی)پاک سری لنکا سيريز کيلئے نيشنل اسٹيڈيم ميں تيارياں مکمل کرلی گئی ہیں۔ کسی بھی ممکنہ خطرے سے نمٹنے کيلئے سکيورٹی اداروں نے اسٹيڈيم ميں مشقيں بھی کیں۔ کھلاڑيوں کو فوٹو شوٹ بھی مکمل ہوگيا ہے۔پاک سری لنکا سيريز کيلئے نيشنل اسٹيڈيم ميں تيارياں مکمل ہیں۔ سکيورٹی اداروں نے فل ڈريس ريہرسل کی جس میں پاک فوج کے جوانوں نے بھی حصہ لیا۔جوانوں نے کھلاڑيوں کو گراؤنڈ سے بحفاظت باہر نکالنے کی مشقيں کيں۔ گراؤنڈ میں پچ کی تياری کا کام بھی آخری مراحل ميں داخل ہوگیا ہے۔دوسری جانب ہوٹل ميں دونوں ٹيموں کے کھلاڑيوں کا فوٹو شوٹ بھی مکمل ہوگيا ہے۔ فارغ وقت میں سری لنکن اور پاکستانی کھلاڑيوں نے کيرم بورڈ کھيل کر وقت گزرا.کراچی میں بارش کے باعث نیشنل اسٹیڈیم میں دونوں ٹیموں کا پریکٹس سیشن منسوخ کردیا گیا ہے۔ سیریز کا پہلا میچ 27 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں