صدر ٹرمپ نے اپنے خلاف تحقیقات کو گند قرار دیدیا

واشنگٹن(سی این پی)امریکی ایوان نمائندگان کی جانب سے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحقیقات کے اعلان پر صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ یہ تحقیقات گند سے زیادہ کچھ نہیں۔امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نینسی پلوسی نے منگل کے روز امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کا اعلان کیا تھا۔ اپنے بیان میں ننیسی پلوسی کا کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ امریکی آئینی اقدار کی خلاف ورزی کر رہے ہیں اور اس پر صدرکو لازمی طور پر جوابدہ ہونا چاہیے۔نینسی پلوسی نے یہ بھی کہا کہ صدر کے اقدامات سے ان کی آئینی ذمہ داریوں کی خلاف ورزی ہوئی ہے، لہذا ضروری ہے کہ ان کا احتساب کیا جائے۔ کوئی قانون سے بالاتر نہیں۔امریکی صدر نے مواخدے کے اعلان کے بعد ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ یہ اعلان صدارت کو ہراساں کرنے کے مترادف ہے۔ امریکی صدر نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں لکھا وزیر خارجہ مایئک پومپیو نے یوکرائن کی حکومت سے اس ٹیلی فون کال کی کاپی جاری کرنے کی اجازت لے لی ہے جس میں، میں نے ان کے صدر سے بات کی۔ ان کو بھی نہیں معلوم کے اس میں کیا بڑی بات ہے۔واضح رہے کہ امریکی صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین پر دبا ئوڈالا کہ وہ سال 2020 کے صدارتی انتخابات میں ان کے ممکنہ حریف جو بائیڈن سے متعلق تحقیقات کرے۔ایجنسی رپورٹ کے مطابق امریکا کے ایوان نمائندگان میں ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے حق میں ڈیموکریٹس کی تعداد میں خاصا اضافہ دیکھا گیا ہے اور 235 میں سے 145 اراکین اس کے حق میں ہیں۔ جو بائیڈن نے امریکی صدر کے خلاف مواخذے کی کارروائی کے فیصلے کی حمایت کی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں