پولیس کی آشیرباد سے بااثر قبضہ مافیا بے قابو//عدالتی احکامات کھوہ کھاتے،TNTہاؤسنگ سوسائٹی پردن دیہاڑے قبضہ کرنے کی کوشش

قبضہ مافیا کے سرغنہ ملک سعید،غلام رسول،گلزار شاہ،ملک حسنات،ملک اکرام، ملک ایوب وغیرہ کا مسلح افراد کے ہمراہ TNTپر دھاوا ،واقعے کی اطلاع ریسکیو15پر دی گئی جسکے بعد دو پولیس اہلکار آئے اوردو بندوں کو لے گئے اور باقی افراد نشاندہی کیلئے بتیاں لگاتے رہے جنہیں کسی نے نہیں پوچھا،سائٹ آفس کے دروازے کو توڑکر قبضے کی کوشش کی گئی

سول کورٹ میں سوسائٹی کے دومقدمات،ایک مقدمہ اسٹنٹ کمشنر صدر روالپنڈی کی عدالت میں زیر سماعت ہے اور TNTانتظامیہ نے عدالت سے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا ہے،قبضہ مافیا نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا تے ہوئے سوسائٹی کے 450الاٹیوں جن میں سے 200ممبران سمندر پار پاکستانی ہیں انکا حق غصب کرنے کی کوشش کی گئی

قبضہ مافیانے نائب تحصیلدارکی ملی بھگت سے کر خسرہ نمبر 92,93,94,95,115,116موضع داہیگل اڈیالہ روڈ کی غلط نشاندہی کروائی جسکا اعتراف اس نے کیا،میری آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی،سی پی اوراولپنڈی،کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنرراولپنڈی سے اپیل ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرکے قبضہ مافیا کو نشان عبرت بنایا جائے،اشفاق احمدراحیل

راولپنڈی (سی این پی)TNTہاؤسنگ سوسائٹی پردن دیہاڑے قبضہ کرنے کی کوشش، قبضہ مافیا کے سرغنہ ملک سعید،غلام رسول،گلزارشاہ،ملک حسنات،ملک اکرام، ملک ایوب وغیرہ کا مسلح افراد کے ہمراہ TNTپر دھاوا بولا اور قبضہ کرنے کی کوشش کی،تفصیلات کے مطابق TNTہاؤسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری اشفاق احمدراحیل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بااثر قبضہ مافیا نے عدالتی احکامات اور حکم امتناعی ردی کے ٹوکری میں ڈال دی اور TNTہاؤسنگ سوسائٹی کے سائیڈ آفس اورزمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کی،سائٹ آفس کے دروازے کو توڑکر قابض ہونے کی کوشش کی گئی، قبضہ مافیا کی پشت پناہی مقامی پولیس کر رہی ہے،پولیس چوکی اڈیالہ کی آشرباد پر قبضہ مافیا کے سرغنہ ملک سعید نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ہماری ہاؤسنگ سوسائٹی پرقبضہ کرنے کی کوشش کی،ایک منظم سازش کے تحت ملک سعید انوراورملک احتشام جو کہ ملک ظہوراختر کا بیٹا ہے کو ساتھ ملا کر موقع پر قبضہ کرنے کی کوشش کی جسکے لئے انہوں نے ظفر عباس نائب تحصیلدار کو پچاس لاکھ مالیت کے پلاٹ دے کر خسرہ نمبر 92,93,94,95,115,116موضع داہیگل اڈیالہ روڈ راولپنڈی کی نشاندہی کے لئے دیئے،جسکے بعد انہوں نے نائب تحصیلدار سے مل کر غلط نشاندہی کروائی،

TNTہاؤسنگ سوسائٹی کے جنرل سیکرٹری اشفاق احمدراحیل نے کہا کہ جب نائب تحصیلدار سے ہماری ملاقات ہوئی اوراس نے حلفا اقرار کیا کہ نشاندہی غلط کی ہے جسکے بعد ہم نے اے سی صدرکو درخواست دی کہ نشاندہی غلط ہوئی ہے اورمعاملے اسٹنٹ کمشنر صدر کی عدالت میں زیر سماعت ہے،یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ 2005میں ملک امتسال اختر کے والد ملک ظہور اختر نے ہمارے خلاف کیس کیا جسکا فیصلہ 2010میں ہوا، جس میں ملک ظہوراخترنےعدالت میں لکھ کردیا کہ جو جگہ جہاں موجود ہے اسکی ملکیت اسی شخص کی ہے،اسکی نشاندہی کی ضرورت نہیں ہے جسکے بعد ہم نے اپنی حدود بندی کر دی،جسکے بعد تنازع ختم ہوگیا،آج کے واقعے کی اطلاع ریسکیو15پر دی گئی جسکے بعد دو پولیس والے آئے اوردو بندوں کو لے گئے اور باقی افراد اپنی بتیاں لگاتے رہے پولیس چوکی اڈیالہ کی آشیرباد سے آج کا واقعہ پیش آیا،اشفاق احمد راحیل کا کہنا تھا کہ ہمارے سول کورٹ میں دومقدمات زیرسماعت ہیں اورایک مقدمہ اسٹنٹ کمشنر صدرروالپنڈی کی عدالت میں زیرسماعت ہے اورہم نے حکم امتناعی بھی حاصل کر رکھا ہے اوراسکے باجود قبضہ مافیا نے عدالتی احکامات ہوا میں اڑا تے ہوئے سوسائٹی کے الاٹیوں جن کی تعداد 450ہے اور ان میں 200ممبران سمندر پار پاکستانی ہیں انکا حق غصب کرنے کی کوشش کی گئی،میری آئی جی پنجاب،آر پی او راولپنڈی،سی پی او راولپنڈی،کمشنر راولپنڈی،ڈپٹی کمشنرراولپنڈی سمیت اعلی حکام سے اپیل ہے کہ واقعے کی غیر جانبدارنہ انکوائری کرکے قبضہ مافیا کو نشان عبرت بنایا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں