نئی دہلی(سی این پی)بھارتی فضائیہ کا مگ 21 جنگی طیارہ گوالیار کے قریب گر کر تباہ ہو گیا تاہم اس میںسوار دونوں پائلٹ محفوظ رہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق طیارے کو گرتے ہی آگ لگ گئی، بھارتی حکام کے مطابق حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔یاد رہے کہ بھارتی فضائیہ کے جنگی طیارے بوسیدہ ہونے کے سبب گرنے کی وقتا فوقتا اطلاعات سامنے آتی رہتی ہیں، گذشتہ ماہ ایک بھارتی لڑاکا طیارہ آسام کے علاقے میں گر کے تباہ ہوا تھا، جس میں دونوں پائلٹ شدید زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا تھا۔ اس سے قبل رواں سال فروری میں راجھستان کے علاقے جودھ پور میں بھی ایک بھارتی طیارہ گر کر تباہی کا شکار ہو گیا تھا۔بھارتی طیارے گرنے کے واقعات یہیں تک محدود نہیں، بھارتی ائیرفورس حکام راجھستان میں گرنے والے مگ طیارے کی تحقیقات سے پہلے ایک اور مگ 21 جیٹ طیارے کے گرنے کی تحقیقات میں مصروف تھے جو ماہ فروری والے حادثے سے 3 ہفتے قبل راجھستان کے علاقے بیکانیکر ڈسٹرکٹ میں تباہ ہو گیا تھا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی