نیویارک(سی این پی) ترک صدر رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ میں مسئلہ کشمیر اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا کی خوشحالی اور استحکام کو مسئلہ کشمیر سے علیحدہ نہیں کیا جاسکتا، اس معاملے کو طاقت کے بجائے بات چیت سے حل کرنا ضروری ہے۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے افتتاحی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے رجب طیب اردوان کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کو بات چیت کے ذریعے حل کرنا ضروری ہے، اقوام متحدہ کی قراردادوں کے باوجود 80 لاکھ افراد کشمیر میں پھنسے ہوئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ 72سال سے مسئلہ کشمیر کا تنازع اپنے حل کا منتظر ہے، اس معاملے کو انصاف، مذاکرات اور برابری کی بنیاد پر حل ہونا بہت ضروری ہے۔ رجب طیب اردوان نے اقوام متحدہ سے مطالبہ کیا کہ 15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مسجد پر حملے میں 51 نمازی شہید ہوئے لہذا اس دن کو ہر سال اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی یومِ یکجہتی کے طور پر منایا جائے۔ترک صدر نے مصر کے منتخب صدر محمد مرسی کی عدالت میں شہادت اور ان کی فیملی کو تدفین کی اجازت نہ دینے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اہل خانہ کو اجازت نہ دے کر ہمارے دلوں میں کاری ضرب لگائی گئی،رجب طیب اردوان نے اپنے خطاب کے دوران سمندر میں ڈوب کر مرنے والے شامی بچے ایلان کی تصویر دکھائی اور اراکین کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا بہت جلدی ایلان کو بھول گئی، انسانیت کی قسمت مٹھی بھر ممالک کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑی جا سکتی۔ترک صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کا نقشہ دکھاتے ہوئے بتایا کہ اسرائیل تقریبا سارے ملک پر قبضہ کرنے کے باوجود اسرائیل کا لالچ ابھی تک ختم نہیں ہوا، وہ بقیہ علاقے کو بھی لوٹنا چاہتا ہے، اسرائیل اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل پیرا نہیں تو یو این نے کیا کردار ادا کیا؟ یروشلم میں دارالحکومت منتقل کرنا اقوام عالم کے منہ پر تھپڑ کے مترادف ہے۔ان کا کہنا تھا کہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے ایک بار پھر واضح کرنا چاہتا ہوں کہ دنیا پانچ طاقتوں سے بڑی ہے، دنیا میں نا انصافی کے سائے تلے ترکی انسانیت کی آواز بن گیا ہے، شامی بچے کا درد، غزہ کے یتیم کا غم، یمن اور صومالیہ میں اولاد کو ایک روٹی فراہم نہ کرنے والے باپ کا دکھ اور کشمیری بھائیوں کو درپیش مشکلات کو ہم محسوس کرتے ہیں، ماضی کی طرح آج بھی ترکی رنگ و نسل کی تفریق کیے بغیر ظالم کے خلاف اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہے۔ترک صدر کا مزید کہنا تھا کہ اگر ظلم اور انصافی پر سب خاموش بیٹھے رہے تو یاد رکھیں کہ ہم پھر بھی خاموش نہیں بیٹھیں گے، دنیا بھر میں ہونے والے مظالم کی نہ صرف مذمت کی بلکہ مظلوم کا ساتھ دینے کا سلسلہ بھی جاری رکھیں گے، فلسطین ، کشمیر، شام کا ناقابل بیان درد ہے جسے سننا ضروری ہے، ہر طرح کے حالات میں ہم سب کو ان کا ساتھ دینا ہوگا۔
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی
پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان
شہید میجر بابر خان نیازی آبائی علاقے میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک
عام انتخابات سے متعلق الیکشن کمیشن کی رپورٹ جاری
شہدا کے یادگاروں پر حملہ کرنے کا حق کسی کو نہیں، بلاول بھٹو
عمران خان کی 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل کیس میں ضمانت منظور
پاکستان کا فتح ٹو گائیڈڈ راکٹ کا کامیاب تجربہ