سابق وزیراعلی اسلم رئیسانی کیخلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری

اسلام آباد(سی این پی)چیئرمین نیب کی زیر صدارت ایگزیکٹیو بورڈ کے اہم اجلاس میں سابق وزیر اعلی بلوچستان اسلم رئیسانی کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی۔اسلم رئیسانی کے خلاف ریفرنس آمدن سے زائد اثاثے رکھنے اور کرپشن پر دائر کیا جائے گا۔ شہباز شریف اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی شیر علی گورچانی کیخلاف انکوائری کی منظوری دی گئی۔ شہباز شریف پر اوقاف اراضی کی غیر قانونی الاٹمنٹ کا الزام ہے۔ ایڈن ہاسنگ سکینڈل میں ڈاکٹر امجد کیخلاف بھی ریفرنس کی منظوری دی گئی۔اجلاس سے خطاب میں چیرمین نیب نے کہا کہ بدعنوانی ایک ناسور ہے جو ملکی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے، بدعنوان عناصر سے لوٹی گئی رقم برآمد کرنے کے لیے کوشاں ہیں، کرپشن کی شکایات، انکوائریز اور نوسٹی گیشنز کو مقررہ وقت کے اندر منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال نے کہا کہ نیب بیوروکریسی کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے، نیب بیوروکریسی سمیت تمام افراد کا احترام یقینی بنانے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں