لاہور،ضلعی انتظامیہ نے قانون پیروں تلے روندتے ہوئے ٹھیلوں پر ٹرک چڑھا دئیے

لاہور(سی این پی) لاہور کے علاقے شادمان میں ضلعی انتظامیہ نے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے دوران غریبوں کے ٹھیلوں پر ٹرک چڑھا دئیے ۔ احتجاج کرنے پر پولیس نے ریڑھی بانوں کو تشدد کا نشانہ بناڈلا،تفصیلات کے مطابق لاہور کی ضلعی اانتظامیہ اور پولیس نے لاہور کے شادمان بازار میں تجاوازت کے خلاف آپریشن میں قانون کی ساری حدیں پار کر دیں اورتجاوزات کے خاتمے کا نیا طریقہ ایجاد کرتے ہوئے ٹھیلے والوں اور ریڑھی بانوں کو کچلنے کےلئے ان پر ٹرک چڑھا دئیے اورغریبوں کے ٹھیلے اور ریڑھیاں کچلنے کے بعد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ملازمین نے بچے کچے ٹھیلوں اور ریڑھیوں کو نذر آتش کر دیااور کچھ سامان سامان بھی اٹھا کر لے گئے،احتجاج کرنے پر پولیس نے لاٹھیوں کا بھی بے دریغ استعمال کیا اورریڑھی بانوں کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا ۔غریب ریڑھی بانوں نے وزیر اعلی پنجاب اور حکام بالا سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں