آزادی کشمیر کیلئے لڑنے والوں کو دہشتگرد قرار دے دیا جاتا ہے، وزیراعظم

نیویارک(سی این پی)وزیراعظم عمران خان نے او آئی سی رابطہ گروپ کے اعزاز میں عشائیے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مودی مقبوضہ وادی میں ریاستی دہشت گردی کر رہا ہے جہاں گزشتہ 52 روز سے بچوں ،بزرگوں سمیت دیگر افراد محصورہو کررہ گئے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں مواصلاتی رابطے بند ہیں، اگر80 لاکھ یورپی یا یہودی محصور رہیں تو عالمی دنیا کا کیا ردعمل ہو گا، آزادی کیلئے لڑنے والوں کو دہشتگرد قرار دے دیا جاتا ہے.

اپنا تبصرہ بھیجیں