اسلام آباد(سی این پی)پاکستان سٹیزن پورٹل پر ایف بی آر افسران کی کارکردگی کی جانچ پڑتال مکمل کرلی گئی۔ وزیر اعظم آفس نے چیئرمین ایف بی آر کو 556 حل شدہ شکایات دوبارہ کھولنے کا حکم دے دیا۔وزیر اعظم ڈلیوری یونٹ اور چیئر مین ایف بی آر کی جانب سے رپورٹس پیش کی گئیں۔ رپورٹ کے مطابق ایف بی آر کے 68 افسران کے ڈیش بورڈ کی جانچ پڑتال کی گئی۔ رپورٹ کی روشنی میں ناقص کارکردگی پر ممبر کسٹم پالیسی، ڈی جی کسٹم انٹیلی جنس، چیف کلیکٹر بلوچستان کو اظہار ناراضگی کے خط جاری کیے گئے ہیں۔چیف کمشنر آئی آر کراچی، چیف کلیکٹر اسلام آباد، ڈی جی کسٹم کراچی کو بھی کارکردگی بہتر کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ ناقص کارکردگی پر ممبر کسٹم آپریشن، چیف کمشنر آئی آر فیصل آباد کو بھی تنبیہ کی گئی ہے۔وزیر اعظم آفس نے افسران کو کارکرگی بہتر کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی شکایات کو دوبارہ میرٹ پر حل کیا جائے اور چیئرمین آیف بی رپورٹ جمع کروائیں۔ بہتر کارکردگی دکھانے پر ممبر آئی ٹی، چیف منیجمنٹ آئی آر، چیف کمشنر آئی آر راولپنڈی اور بہاولپور کی کارکردگی کو سراہا گیا ہے۔
پاکستان انرجی سمپوزیم کل ہوگا
ریمارکس اور از خود نوٹس سے خرابی پیدا ہوتی ہے، ججز کا کام تقریرکرنا نہیں،رانا ثنا اللہ
پی آئی اے کا پاکستانی طالبعلموں کی بشکیک سے واپسی کیلئے 2 خصوصی پروازیں چلانے کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب کا فارنزک ٹریننگ لیب کو یونیورسٹیوں سے منسلک کرنے کا حکم
تحریک انصاف کا ہتک عزت قانون کیخلاف عدالت جانے کا اعلان
صدر کا دورہ یو اے ای، گیلانی نے قائم مقام صدر کا عہدہ سنبھال لیا
پنجاب اور سندھ اسمبلی میں ایرانی صدر کی شہادت پر تعزیتی قراردادیں منظور
چودھری پرویز الہٰی کولاہورہائیکورٹ سے بڑا ریلیف مل گیا
محسن نقوی کا اسلام آباد میں انڈر پاسز منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
اگر ہم نے جلاؤ گھیراؤ کیا تو ہمیں جیل بھیج دیں، علیمہ خان