سندھ کے سیاحتی مقامات کی سیر اب انتہائی آسان

کراچی(سی این پی)سندھ کے سیاحتی مقامات کی سیر کرنے کے لیے ڈیجیٹل ویب پورٹل متعارف ہوگیا ہے۔سندھ ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن نے صوبے کے تمام سیاحتی مقامات کو ڈیجیٹلائز کرکے ویب پورٹل بنایا ہے جو 21 سیاحتی مقامات کی معلومات فراہم کرے گا۔ڈیجیٹل پورٹل کی مدد سے کسی بھی سیاحتی مقام کی بکنگ کرائی جا سکتی ہے اس کے علاوہ کھانے پینے کے تمام ہوٹلز اور دیگر انتظامات کے حوالے سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہے۔وزیر سیر و سیاحت سردار شاہ نے ڈیجیٹل پورٹل سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ڈیجیٹل پورٹل ڈیسک ٹاپ اور اسمارٹ فون دونوں سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پورٹل سے اگر کوئی سیاح آن لائن بکنگ کنفرم کرواتا ہے تو ایڈمن آفیسر اور لوکل مینیجر کو آٹومیٹک ای میل بھیج دی جائے گی جس کے ذریعے انہیں بکنگ والے سیاح کے بارے میں آگاہی ہوسکی گی جب کہ سیاح کو ایس ایم ایس نوٹیفکیشن کے ذریعے تمام معلومات ارسال کردی جائیں گی۔بکنگ ختم ہونے کے بعد تسلی کے ساتھ سیاح آن لائن پورٹل پر اپنا ذاتی اکائونٹ بھی بنا سکتے ہیں جس کے ذریعے وہ اگلی مرتبہ بھی اپنی تمام سیاحتی تاریخ دیکھ سکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں