کے الیکٹرک پر جرمانے کے بعد نیپرا کا عوام کو بڑا جھٹکا

اسلام آباد(سی این پی) نیپرا نے بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کردیا، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیپرا کی صدارت میں بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے درخواستوں پرسماعت ہوئی ، جس میں بجلی کی قیمتوں میں 86 پیسے فی یونٹ اضافے کی منظوری دے دی، اضافہ ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں کیا گیا۔سی پی پی اے نے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں اضافے کی درخواست دی تھی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے صارفین پر 10 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔گذشتہ روز کراچی میں بدترین لوڈشیڈنگ پر نیپرا نے ایکشن لیتے ہوئے کے الیکٹرک پر بیس کروڑکاجرمانہ عائدکردیا تھا ، نیپرا کا کہنا تھا کے الیکٹر ک نے کراچی میں لوڈشیڈنگ کی حد نہیں چھوڑی تھی، کے الیکٹرک پر جرمانہ جون،جولائی میں لوڈشیڈنگ پرعائدکیاگیا۔نیپرا نے مزید کہا تھا کہ کے الیکٹرک نے ہدایات ان سنی کیں، قوانین کی خلاف ورزی کی، کے الیکٹرک لائسنس کی شرائط وضوابط پوری کرنے میں ناکام رہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں