رملہ(سی این پی)بحرین اور امارات کے ساتھ اسرائیل کے معاہدے کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنا ہی مشرقِ وسطی میں امن لا سکتا ہے، واشنگٹن کے مظاہرے میں یہودیوں نے بھی شرکت کی۔معاہدوں کے خلاف دنیا بھر میں مظاہروں کا سلسلہ شروع، رملہ میں بھی ہزاروں افراد نے معاہدے کے خلاف مظاہرہ کیا، لاکھوں افراد نے فلسطین چارٹر نامی مہم کی حمایت میں دستخط کئے۔متحدہ عرب امارات اور بحرین کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کو فلسطینیوں نے مسترد کر دیا، دنیا بھر میں اسرائیل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا مقبوضہ علاقوں کو چھوڑنا ہی مشرقِ وسطی میں امن لا سکتا ہے۔ واشنگٹن کے مظاہرے میں یہودیوں نے بھی شرکت کی، یہودی کارکن نے اسرائیل کو دہشت گرد ریاست قرار دے دیا۔رملہ میں بھی ہزاروں افراد نے معاہدے کے خلاف مظاہرہ کیا۔ فلسطینیوں نے عرب ریاستوں کے اسرائیل کے ساتھ معاہدے کے خلاف آن لائن مہم شروع کر دی۔ 2 لاکھ سے زائد افراد نے فلسطین چارٹر نامی مہم کی حمایت میں دستخط کر دیئے۔بحرین اور امارات کے ساتھ معاہدے کے بعد بھی اسرئیل باز نہ آیا، غزہ پر بم گرا دیئے۔ فلسطینی اتھارٹی نے بم گرانے کی تصدیق کی ہے۔ گذشتہ روز وائٹ ہائوس میں بحرین اور امارات نے اسرائیل کے ساتھ سفارتی تعلقات کے معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ اس موقع پر صدر ٹرمپ نے مزید ممالک کا اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کرنے کا عندیہ بھی دیا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی