طرابلس(سی این پی)لیبیا کی بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ حکومت کے سربراہ فائز السراج اپنے عہدے سے مستعفی ہونا چاہتے ہیں۔گزشتہ روز سرکاری ٹیلی وژن پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ آئندہ ماہ کے اواخر تک اپنے عہدے سے دست بردار ہونے کا اعلان کرتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ اعلان ایسے وقت پر کیا گیا ہے جب ملک میں جاری مسلح تصادم کے خاتمے کے لیے متحارب گروپوں کے مابین بات چیت جاری ہے۔رواں ماہ کے اوائل میں ان حریف گروہوں نے اگلے 18ماہ کے اندر اندر ملک میں انتخابات کرانے اور ایک نئی حکومت کی تشکیل پر اتفاق کر لیا تھا۔فائز السراج کی حکومت میں پچھلے ماہ اس وقت داخلی اختلافات سامنے آئے تھے جب بدعنوانی اور طرابلس سمیت دیگر مغربی شہروں میں بجلی کی ترسیل منقطع کیے جانے کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرے شروع ہو گئے تھے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی