چین، کرونا وائرس ویکسین کی تیاریاں حتمی مراحل میں داخل

بیجنگ(سی این پی) چین میں کرونا وائرس ویکسین کی تیاریاں حتمی مراحل میں ہیں، حال ہی میں ماہرین نے ایسی ویکسین بھی تیار کی ہے جو ناک کے اسپرے کے ذریعے دی جائے گی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چین نے ناک کے اسپرے کے ذریعے دی جانے والی کرونا ویکسین کے انسانی ٹرائل کی منظوری دے دی۔یہ اپنی نوعیت کی پہلی ویکسین ہے جسے چین کی زیامین یونیورسٹی اور ہانگ کانگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے بنائی ہے، اس کے ٹرائلز کے لیے چین سے 10 افراد کو منتخب کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ناک میں اسپرے کے ذریعے ویکسین کی آزمائش نومبر میں شروع ہونے کا امکان ہے۔ماہرین کے مطابق ناک میں اسپرے کے ذریعے سے ویکسین کرونا اور نزلے کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے جبکہ اس کے 3 کلینیکل ٹرائلز میں ایک سال کا عرصہ لگ سکتا ہے۔چین کے محکمہ صحت کے سینئر اہلکار کا کہنا ہے کہ چین میں روایتی طریقے سے تیار کی جانے والی ویکسین نومبر تک نہ صرف تیار ہوجائے گی بلکہ اسے عوام تک پہنچا دیا جائے گا۔چائنا سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن کے شعبہ بائیو سیفٹی کی سربراہ وو گیوزین کا کہنا ہے کہ 4 ویکسینز کے ٹرائلز آخری مرحلے میں ہیں جن میں سے ایک سردیوں تک تیار کرلی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں