امریکی شہر فلاڈلفیا کے باسکٹ بال گرائونڈ میں گولیاں چل گئیں، دو افراد ہلاک، دو زخمی

واشنگٹن(سی این پی)امریکی شہر فلاڈلفیا کے باسکٹ بال گرائونڈ میں گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں ایک نوجوان سمیت دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔فلاڈلفیا کے باسکٹ بال گرائونڈ میں تین مسلح افراد نے 55 فائر کئے جس سے میدان میں کھلبلی مچ گئی، فائرنگ سے دو افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔میدان میں 30 سے زائد افراد موجود تھے، پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دیں۔واضح رہے کہ امریکہ میں فائرنگ کے واقعات اکثروبیشتر پیش آتے رہتے ہیں ، گزشتہ ماہ بھی فلاڈلفیا میں ہی فائرنگ واقعے میں 20 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے تھے، جبکہ رواں ماہ کے شروع میں اسی طرح کا واقعہ جنوبی فلاڈلفیا میں پیش آیا جہاں فائرنگ کے دوران 2 نوجوان ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں