لاہور(سی این پی)شہباز شریف نے کہا ہے کہ پی سی سی سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ اپوزیشن اتحاد میں دراڑ نہ پڑے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں، اختلاف جمہوریت کا حسن ہے۔صحافی نے اپوزیشن لیڈر سے سوال کیا نواز شریف کل تندرست لگ رہے تھے وہ کب واپس آرہے ہیں، جس پر شہباز شریف نے کہا نواز شریف کی صحت کے بارے میں ڈاکٹرز ہی بتا سکتے ہیں۔اے پی سی سے متعلق سوال پر مسلم لیگ ن کے صدر نے جواب دیا کہ پی سی سی سیمنٹ منگوایا ہے تاکہ اپوزیشن اتحاد میں دراڑ نہ پڑے۔ مولانا فضل الرحمان کی ناراضی سے متعلق سوال پر شہبازشریف کا کہنا تھا یہ جمہوریت کا حسن ہے، تمام سیاسی جماعتوں کو ایک نقطے پر لانا آسان کام نہیں۔صحافی نے چلتے چلتے پوچھا کہ عوام آپکو یاد کرتی ہے، جس پر شہباز شریف نے کہا کل اے پی سی میں عوام کی بات کی اور ان ہی کی نمائندگی کی، مہنگائی، بے روزگاری، ادویات کے مہنگے داموں فروخت پر آواز اٹھائی۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں