اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ کورونا سے بچا ئوکیلئے ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں 8 سے 10ہزار پاکستانی حصہ لیں گے، ویکسین چینی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان میں کورونا سے بچائوکیلئے ویکسین کے ٹرائل کا تیسرامرحلہ شروع ہوگیا ہے ، ویکسین چینی کمپنی کی جانب سے بنائی گئی ہے، ویکسین ٹرائل میں 7 ممالک کے 40 ہزار افراد حصہ لیں گے، 40ہزارافراد میں 8سے10ہزارپاکستانی بھی حصہ لیں گے، ویکسین ٹرائل کے ابتدائی نتائج 4 سے 6 ماہ میں متوقع ہیں۔خیال رہے نیشنل اینڈ کمانڈ سینٹر کا کہنا تھا پاکستان میں کورونا ویکسین کینسینو کے تیسرے مرحلے کے کلینیکل ٹرائل کا آغاز ہو گیا ہے ، ویکسین کاپہلا اور دوسراکلینیکل ٹرائل چین میں کیا گیا تھا۔کورونا ویکسین کے ٹرائل کاتیسرافیزپبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت ہورہا ہے اور کلینیکل ٹرائل کا تیسرافیزاین آئی ایچ اور کینسینوچائناکر رہے ہیں۔یاد رہے 12 ستمبر کو وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کرونا وائرس کے خلاف چین میں تیار کردہ ویکسین کے فیز 3 ٹرائلز میں حصہ لے گا، یہ ٹرائلز دس دنوں میں شروع ہو جائیں گے۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں