کنگ فہد سینٹرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 15 ماہ کے بچے کا آپریشن کرکے گردن سے 700گرام وزنی رسولی نکال دی

جازان(سی این پی) سعودی عرب میں جازان کے کنگ فہد سینٹرل ہسپتال کے ڈاکٹروں نے 15 ماہ کے بچے کا آپریشن کرکے گردن سے 700گرام وزنی رسولی نکالی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق جازان میں ہسپتال کی ٹیم نے بتایا کہ بچے کی گردن میں موجود رسولی 9 سینٹی میٹر لمبی تھی اور اس کا کل وزن 700 گرام تھا۔رسولی کی وجہ سے شریانوں اور رگوں پر دبا ئوبن رہا تھا اور سانس کی نالی متاثر ہورہی تھی۔ بچہ دائیں جانب مکمل طریقے سے گردن نہیں موڑ پا رہا تھا اور انتہائی تکلیف میں تھا۔کنگ فہد ہسپتال کے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ بچے کے تین گھنٹے تک کئی زاویوں سے مختلف ایکسرے لیے گئے۔ اس کے بعد رسولی آپریشن کرکے صاف کردی گئی۔ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ گردن کے اس حصے کو بھی آپریٹ کیا گیا جہاں سے رسولی بنی تھی۔ آپریشن کے بعد بچے کو انتہائی نگہداشت کے شعبے میں رکھا گیا، بعد ازاں اسے ہسپتال سے فارغ کردیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں