لندن(سی این پی)بین الاقوامی سماجی ادارے آکسفیم کا کہنا ہے کہ امیر اقوام کرونا وائرس کی ویکسین پر تسلط جما رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق آکسفیم انٹرنیشنل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ امیر اقوام کے چھوٹے گروہ نے تمام ویکسینز کا نصف سے زیادہ پہلے ہی خرید لیا ہے جنہیں مستقبل قریب میں تیار کیا جانا ہے جبکہ دنیا کی زیادہ تر آبادی کے لیے بہت ہی کم ویکسین چھوڑی گئی ہے۔بین الاقوامی سماجی ادارے آکسفیم کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس کے خلاف ایک ویکسین لینے کے لیے فی الحال پانچ سرفہرست امیدوار ہیں۔آکسفیم نے ان معاہدوں کا مطالعہ کیا جن پر مینوفیکچررز اور حکومتوں بشمول یورپی کمیشن کے مابین پہلے ہی دستخط کیے جا چکے ہیں جو یورپی یونین کے 27 رکن ممالک کی طرف سے بات چیت کر رہا ہے۔حال ہی میں کرونا وائرس کے حوالے سے کی جانے والی تحقیق کے دوران سائنسدانوں نے دریافت کیا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا کا باعث بننے والا وائرس چمگادڑوں میں پایا جاتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کا ارتقا اس پرندے میں پائے جانے والے دیگر وائرسز کے ساتھ 40 سے 70 سال قبل ہوا، چمگادڑوں میں یہ وائرس دہائیوں پہلے سے موجود تھا مگر اس کا علم پہلے نہیں ہوسکا۔سائنسدانوں نے اس بات پر زور دیا تھا کہ چمگادڑوں کے بہتر نمونے وبائی جراثیموں کی شناخت اور مستقبل میں وبائی امراض کی روک تھام کے لیے بہت ضروری ہیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی