یوٹاہ(سی این پی)امریکی ریاست یوٹاہ میں ایک شخص نے ڈیلر شپ سے گاڑی لے کر اسی گاڑی میں سیلز مین کو اغوا کرلیا، پولیس نے مذکورہ شخص کو گرفتار کرلیا۔یوٹاہ پولیس کا کہنا ہے کہ 43 سالہ گبسن نامی شخص نے ٹیسٹ ڈرائیو کے لیے لی گئی گاڑی واپس دینے سے انکار کردیا تھا اور خطرناک اسپیڈ پر گاڑی چلائی۔مذکورہ شخص ڈیلر شپ (نئی اور پرانی گاڑیوں کی خرید و فروخت کا مرکز)سے گاڑی لے کر اس کی ٹیسٹ ڈرائیو کر رہا تھا اور گاڑی میں اس کے ساتھ سیلز ایسوسی ایٹ بھی موجود تھا۔گاڑی کچھ دور چلانے کے بعد سیلز مین نے کہا کہ گاڑی کو واپس موڑ لیا جائے تاہم گبسن نے گاڑی واپس لے جانے سے انکار کردیا۔جب سیلز مین 911 کو فون کر رہا تھا تب اس نے 100 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی بھگائی اور اس دوران اونچی آواز میں میوزک بھی چلا دیا۔بعد میں گبسن نے پولیس کو بیان دیا کہ وہ گاڑی روکنے سے خوفزدہ تھا کیونکہ سیلز مین اس پر زور زور سے چلا رہا تھا اور اسٹیئرنگ کے ساتھ بھی زور آزمائی کر رہا تھا۔پولیس نے گبسن پر اغوا کا الزام عائد کر کے اسے حراست میں لے لیا ہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی