نیو یارک(سی این پی)اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا ورچوئل اجلاس شروع ہوگیا، امریکا اور چین کے صدور نے جہاں ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کیے، ایرانی صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ امریکا کا اگلا لیڈر جو بھی ہوگا اسے ایران کے سامنے جھکنا ہوگا۔اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے ورچوئل اجلاس کے پہلے ہی روز عالمی رہنمائوں نے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے کر دیئے۔ایرانی صدر حسن روحانی کا جنرل اسمبلی سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ امریکا کا اگلا لیڈر جو بھی ہوگا اسے ایران کے سامنے جھکنا ہوگا، ہم امریکی انتخابات میں بارگیننگ چپ کے طور پر استعمال نہیں ہونگے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے چین کو کورونا وائرس کا ذمہ دار قرار دیا۔ان کا کہنا تھا کہ چین نے جان بوجھ کر وائرس کو دنیا بھر میں پھیلنے دیا، اقوام متحدہ کو چین سے جواب طلبی کرنی چاہیے۔چینی صدر شی جن پنگ نے امریکا کا نام لیے بغیر تنبیہ کی کہ دنیا کو تہذیبوں کے تصادم کی جانب نہ دھکیلا جائے۔ چین کاسرد جنگ شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریز نے خبر دار کیا کہ تمام ممالک کو مل کر دنیا کو سرد جنگ میں جھونکنے سے بچانا ہو گا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی