ریاض(سی این پی)سعودی حکومت نے 4 اکتوبر سے عمرہ کی اجازت دے دی، روزانہ 6 ہزارسعودی شہری اور مقیم غیرملکی سعادت حاصل کر سکیں گے، یکم نومبر سے روزانہ بیس ہزار دیگر ممالک سے بھی معتمرین آ سکیں گے۔امت مسلمہ کیلئے بڑی خوش خبری، سعودی عرب کی جانب سے چار اکتوبر سے عمرہ کی اجازت دے دی گئی۔ سعودی وزارت داخلہ کے مطابق عمرہ مرحلہ وار بحال کیا جائے گا۔ پہلے مرحلے میں سعودی شہریوں اور مقیم افراد کو عمرہ ادائیگی کی اجازت ہو گی۔روزانہ 6 ہزارسعودی شہری اور سعودی عرب میں مقیم مسلم ممالک سے تعلق رکھنے والے افراد بھی عمرہ کرسکیں گے، عمرہ کا تیسرا مرحلہ یکم نومبر سے شروع ہو گا۔ اس مرحلے میں غیر ملکی معتمرین بھی عمرہ کی ادائیگی کرسکیں گے۔ دوسرے ممالک کے بیس ہزارمعتمرین کو روزانہ حجاز مقدس آنے کی اجازت ہوگی۔اس حوالے سے وزارت صحت اور متعلقہ حکام کے مقرر ضوابط نافذ کیے جائیں گے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے مارچ میں عمرے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی