عمان چھوڑنے والےغیرملکیوں کے لیے جرمانوں کی معافی کا اعلان

مسقط(سی این پی) عمانی وزارت افرادی قوت نے کہا ہے کہ وہ غیرملکی جو ہمیشہ کے لیے عمان چھوڑ کر جارہے ہیں انہیں اب واجب الادا جرمانے نہیں دینے ہوں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق عمانی حکومت نے ان غیرملکیوں کی واجب الادا جرمانے کی رقم معاف کردی جو مستقل طور پر عمان چھوڑ کر جارہے ہیں، وزارت افرادی قوت نے حکمت عملی واضح کردی۔رپورٹ کے مطابق کوویڈ 19 سے نمٹنے کے لیے قائم سپریم کمیٹی کی جانب سے مذکورہ فیصلہ کیا گیا جس کے بعد عمانی وزارت نے اس پالیسی پر مشتمل بیان جاری کیا، یہ قانون رواں سال کے اختتام تک نافذ رہے گا۔وزارت افرادی قوت نے واضح کیا ہے کہ یہ پالیسی صرف غیرملکی شہریوں اور ملازمین کے لیے ہے جو ملکی مفاد کے طور پر عمان چھوڑ کر جائیں گے۔عمانی وزارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ غیرملکی ملازمین کو نوکری سے فارغ کرنے کی اجازت نجی سیکٹر کو ہوگی تاہم غیرملکیوں کی اپنے وطن واپسی سے قبل پرائیویٹ کمپنیوں کو اپنے ملازمین کے واجبات ادا کرنے ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں