ڈونلڈ ٹرمپ شہزادی میگھن مارکل سے بھی ناراض ہوگئے

واشگنٹن(سی این پی)امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ امریکا منتقل ہونے والی شہزادی میگھن مارکل سے بھی ناراض ہوگئے۔میگھن مارکل اورشہزادہ ہیری کی جانب سے جوبائیڈن کی حمایت میں ویڈیو بنانا امریکی صدرکو شدید ناگوار گزرا۔صدر ٹرمپ نے کہا کہ وہ میگھن مارکل کے فین نہیں لیکن شہزادہ ہیری کے لیے دعا گوہیں۔انہوں نے کہا کہ میگھن سے جڑنے کے بعد شہزادہ ہیری کودعائوں کی ضرورت ہے۔یاد رہے کہ شہزادہ ہیری اورمیگھن مارکل نے ایک ویڈیو میں امریکی شہریوں سے نفرت انگیز تقاریر کومسترد کرنے اورصدارتی انتخاب میں حصہ لینے کی اپیل کی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں