امریکی شہر لوئس ویل میں مظاہرے کے دوران فائرنگ، 2 پولیس اہلکار زخمی

واشنگٹن(سی این پی)امریکی شہر لوئس ویل میں جاری احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں، دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ مظاہرین جیوری کے فیصلے کے خلاف احتجاج کر رہے تھے جس میں کہا گیا ہے 13 مارچ کو قتل ہونے والی سیاہ فام خاتون کی موت کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا جائے گا۔امریکا میں نسلی امتیاز اور پولیس تشدد کے خلاف احتجاج میں شدت آ گئی۔ امریکی شہر لوئس ویل کی جیوری نے فیصلہ دیا ہے کہ 13 مارچ کو قتل ہونے والی سیاہ فام خاتون کی موت کا الزام کسی پر عائد نہیں کیا جائے گا۔ فیصلے کے خلاف بڑی تعداد میں سیاہ فام افراد سڑکوں پر نکل آئے، احتجاج کے دوران گولیاں چل گئیں جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔صدارتی امیدوار جو بائیڈن نے مظاہرین سے تحمل سے کام لینے کی اپیل کی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ مشتعل افراد پرامن رہیں۔ فیصلے پر باسکٹ بال کھلاڑیوں اور کوچز نے بھی برہمی کا اظہار کیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں سال 13 مارچ کو سیاہ فام خاتون بریونا ٹیلر کو میٹرو پولیس کے اہلکاروں نے گھر میں گھس کر مار دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں