برطانیہ، پولیس اسٹیشن میں فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک

لندن(سی این پی)برطانیہ میں پولیس اسٹیشن میں فائرنگ سے ایک پولیس آفیسر ہلاک ہو گیا، ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔فائرنگ کا واقعہ جنوبی لندن کے کروئڈن پولیس اسٹیشن میں پیش آیا۔ میٹرو پولٹین پولیس کا کہنا ہے کہ حوالات میں قید 23 سالہ نوجوان کو بھی زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔ واقعے میں کسی اہلکار نے گولی نہیں چلائی۔حکام کا کہنا ہے یہ ایک افسوس ناک واقعہ ہے جس کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں، پولیس افسر کو شدید زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ دوسری جانب گرفتار کئے گئے مشتبہ شخص کو بھی زخمی ہو نے کے سبب ہسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی گئی ہے۔ ملزم پر پولیس افسر کو گولی مارنے کے بعد خودکشی کرنے کا الزام ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں