کینبر(سی این پی)سمندر کنارے پکنک کی غرض سے جانے والی فیملی خوفناک حادثے کے باعث اسپتال پہنچ گئی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق آسٹریلیا کے شہر نیو کاسل میں کار تیز رفتاری کے باعث 50 میٹر کی بلندی بیچ پر جاگری، جس کی زد میں آکر ماں شیر خوار بچے سمیت زخمی ہوگئی۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے دوران باپ اور بیٹا محفوظ رہے لیکن اپنی آنکھوں سے اپنی اہلیہ اور ایک سالہ بچے کو گاڑی کی زد میں آتا دیکھتے رہے۔حادثے کے بعد کار سمندر میں جاگری جبکہ زد میں آنے والی خاتون کی ٹانگ ٹوٹی اور خوش قسمتی سے شیر خوار بچے کو معمولی زخم آئے۔32 سالہ کار ڈرائیور کو معمولی زخموں کے علاج کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں اس کا منشیات ٹیسٹ بھی کیا جائے گا کیونکہ گاڑی سے نشہ آور اشیا برآمد ہوئیں تھیں۔متاثرہ خاتون کے شوہر کا کہنا ہے کہ حادثہ انتہائی خوفناک تھا میری اہلیہ اور بچہ معجزانہ طور پر زندہ بچ گئے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی