آذربائیجان نے جوابی کاروائی کا آغاز کردیا

آذربائیجان(سی این پی)آرمینی فورسز کی آذربائیجان کے شہری آبادی پر فائرنگ کے بعد آذربائیجان کی فوج نے جوابی کاروائی شروع کر دی ہے۔آذربائیجان وزارت دفاع کی طرف سے جاری کئے گئے بیان کے مطابق آرمینیا کی فو ج نے صبح 6 بجے پوری فرنٹ لائن سے آذربائیجان کی فوج کے مورچوں اور شہری آبادی کے مراکز پر وسیع پیمانے کی اور بھاری اسلحے کے ساتھ توپ اور مارٹر فائرنگ شروع کر دی۔بیان کے مطابق بمباری کے نتیجے میں شہری ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں اور متاثرہ علاقوں میں شہری انفراسٹرکچر کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔وزارت کی طرف سے جاری کئے گئے ایک اور بیان کے مطابق آذربائیجان فوجی ہیڈ کوارٹر نے شہریوں کی سلامتی کے لئے پوری فرنٹ لائن پر جوابی کاروائی کا آغاز کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بیان کے مطابق بری یونٹوں ، ٹینک یونٹوں ، میزائل اور توپ یونٹوں اور ڈرون طیاروں کے تعاون سے فرنٹ اور دفاعی اہمیت کے حامل علاقوں میں کثیر تعداد میں آرمینی فوجیوں، فوجی تنصیبات اور گاڑیوں کی نشاندہی کر کے تباہ کر دیا گیاہے۔ بیان کے مطابق فرنٹ لائن کی مختلف سمتوں میں آرمینیا کے 12 عدد OSA اینٹی ائیر کرافٹ میزائل سسٹموں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے۔مزید کہا گیا ہے کہ آرمینی فوجیوں کی طرف سے’ترتر ‘ کے مقام پر آذربائیجان ائیر فورسز کے ایک جنگی ہیلی کاپٹر کو گرا دیا گیا ہے ۔ ہیلی کاپٹر کا عملہ سلامت ہے۔آذربائیجان کے صدر الہام علی ایف نے شہریوں پر آرمینی حملوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ “آرمینیا کی طرف سے شروع کئے گئے حملوں کے نتیجے میں شہادتیں ہوئی ہیں اور افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔ ہمارے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ہم نے آرمینی فوج کی گاڑیوں کو تباہ کر دیا ہے۔ آرمینیا ہماری مقبوضہ زمین پر غیر قانونی آبادی قائم کرنے کی کوششیں کر رہا ہے”۔علی ایف نے کہا ہے کہ ” ہم اپنی زمین کا دفاع کر رہے ہیں۔ کھارا باع ہمارا ہے۔ کھارا باع آذربائیجان کا ہے”۔

اپنا تبصرہ بھیجیں