سعودی عرب میں دو خاندانوں کا جھگڑا،تیز دھار آلات سے بھی حملے

ریاض(سی این پی) سعودی عرب میں دو خاندان آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، فریقین نے ایک دوسرے پر تیز دھار آلات سے بھی حملے کیے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 13 افراد کو گرفتار کرلیا۔میڈیا کی رپورٹ کے مطابق جھگڑے کا یہ واقعہ قصیم ریجن میں کیعنیزہ کمشنری کے عوامی پارک میں پیش آیا، جہاں سیر کے لیے آئے دو خاندان اچانک لڑپڑے اور ایک دوسرے پر حملے شروع کردیے، لڑائی کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوچکی ہے، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دونوں خاندان کے تیرہ افراد کو گرفتار کرلیا۔رپورٹس کے مطابق عوامی پارک میں ہونے والی لڑائی میں دونوں خاندان کی خواتین بھی شریک تھیں، پولیس کے ہاتھوں گرفتار افراد میں پانچ خواتین بھی شامل ہیں۔قصیم پولیس کے ترجمان بدر السحیبانی کا کہنا ہے کہ جھگڑے میں ملوث دونوں خاندانوں کا تعلق یمن سے ہے۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار افراد کو پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جہاں ان سے تفتیش کی جارہی ہے، اور جھگڑے کی وجہ جاننے کے لیے بھی متعلقہ ادارے تحقیقات کررہے ہیں۔لڑائی کی وائرل ویڈیو میں یہ بھی دیکھا گیا کہ کئی خواتین ایک گاڑی پر بھی حملہ کر رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں