نئی دہلی(سی این پی)بھارت میں کسانوں سے متعلق متنازع قانون کی منظوری پر سکھوں کی جماعت شرومنی اکالی دل نے احتجاجاََ بھارتی حکمراں اتحاد سے علیحدگی اختیار کر لی۔ پارٹی صدر سکھ بیر سنگھ نے کہا کہ شرومنی اکالی دل زراعت سے متعلق قانون سازی پر اتحاد سے الگ ہوئی، بھارتی حکومت نے فصلوں کو قانونی تحفظ دینے سے انکار کیا ہے۔سکھوں کی جماعت شرومنی اکالی دل کے صدر سکھ بیر سنگھ بادل نے کہا کہ شرومنی اکالی دل این ڈی اے کا حصہ نہیں رہ سکتی، پارٹی کا یہ فیصلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی)کے ہٹ دھرم رویے، کسانوں اور سکھوں کے مسائل پر وفاقی حکومت کی بے حسی کے نتیجے میں کیا گیا ہے۔سکھ بیر سنگھ کا کا کہنا تھا کہ بھارت بھر میں کسان زراعت سے متعلق قانون سازی پر احتجاج کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ شرومنی اکالی دل ہندو انتہا پسند جماعت بی جے پی کی سب سے پرانی اتحادی تھی۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی