کینبرا(سی این پی)کرونا وائرس سے نمٹنے کے لیے مختلف دوائوں اور ویکسینز پر کام ہورہا ہے، حال ہی میں ایک ایسا اسپرے تیار کیا گیا ہے جو وائرس کے خلاف دفاعی ڈھال بنا کر اسے روک سکتا ہے۔ میڈیارپورٹ کے مطابق آسٹریلیا کے طبی ماہرین ایسے اسپرے کی تیاری کر رہے ہیں جو کرونا وائرس کی شدت کم کرنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے، اس کے نتائج جانوروں پر اب تک حوصلہ افزا رہے ہیں۔آسٹریلوی ماہرین کے اس دوا جیسے مالیکیول کو ناک میں اسپرے کی شکل میں استعمال کیا جا سکے گا جس کے ابتدائی کام کے نتائج جاری کیے گئے ہیں۔ ان نتائج کے مطابق یہ اسپرے نتھوں کے خلیات سے رابطہ قائم کر کے جسم کے قدرتی مدافعتی نظام کو متحرک کرتا ہے۔اینا ریسیپٹری نامی بائیو ٹیک کمپنی کے ماہرین کی جانب سے اس اسپرے پر کام کیا جارہا ہے جو ایک دفاعی ڈھال کی طرح کام کرتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اسپرے اینا 051 سے قدرتی مدافعتی نظام متحرک ہوتا ہے جو وائرس کو خلیات کے اندر نقول بنانے سے روکتا ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اسپرے کو فیریٹ نامی جانوروں کے 3 گروپس کی ناکوں پر مختلف مقدار میں استعمال کیا گیا۔ اس کے 5 دن بعد ان جانوروں کو کرونا وائرس سے متاثر کیا گیا۔ماہرین نے دیکھا کہ جن کو اسپرے استعمال کروایا گیا تھا ان میں وائرل آر این اے یا وائرس کے جینیاتی مواد کی مقدار چوتھے گروپ کے مقابلے میں 96 فیصد کم تھی۔ابھی انسانوں پر اس کی آزمائش ہونی ہے تاکہ دریافت کیا جاسکے کہ انسانوں میں یہ وائرس کے خلاف موثر اور محفوظ ثابت ہوسکے گا یا نہیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی