لندن(سی این پی) انگلینڈ کے ایک وائلڈ لائف پارک میں 5 طوطے سیاحوں کو مغلظات بکنے لگے جس کی وجہ سے انہیں عارضی طور پر وہاں سے ہٹا دیا گیا۔انگلینڈ کے لنکن شائر کے وائلڈ لائف پارک میں لائے گئے 5 نئے طوطوں کو عارضی طورپرعوامی مقام سے ہٹا دیا گیا ہے، جس کی وجہ ان طوطوں کا سیاحوں سے بدتمیزی کرنا ہے۔مذکورہ 5 افریقی سرمئی طوطے 15 اگست کو لنکن شائر وائلڈ لائف پارک میں لائے گئے تھے۔پارک کی انتظامیہ کے مطابق طوطوں نے قرنطینہ کے دوران ایک دوسرے سے مغلظات سیکھ لیں۔ ان کی بدتمیزی پر پارک کا اسٹاف قہقہے لگاتا رہا جس سے ان طوطوں کی مزید حوصلہ افزائی ہوئی۔انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سے قبل بھی ان کے پارک میں ایسے طوطے لائے گئے تھے جو بعض اوقات غلط زبان استعمال کرتے تھے، اب مذکورہ پانچوں طوطے ایک ہی مقام سے حاصل کیے گئے ہیں تو اندازہ ہے کہ وہاں پر اس زبان کا استعمال نہایت عام تھا لہذا یہ طوطے بھی وہی سیکھ گئے۔پارک انتظامیہ کے مطابق لاک ڈائون کی وجہ سے پارک بند تھا ور جیسے ہی پارک کھلا انہیں ڈسپلے پر رکھا گیا، لیکن جلد ہی انہوں نے پارک میں آنے والے سیاحوں کو مغلظات بکنی شروع کردیں۔انتظامیہ نے بتایا کہ ویسے تو سیاح ان طوطوں کی باتیں سن کر ہنس رہے ہیں لیکن پارک میں بچے بھی آرہے ہیں لہذا ان طوطوں کو عوامی مقام سے ہٹا دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پارک انتظامیہ کے مطابق اگر ان طوطوں کی مغلظات کا سلسلہ جاری رہا تو انہیں علیحدہ علیحدہ جگہ پر رکھا جائے گا۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی