برطانیہ میں پیرامیڈیکس کیلئے جیٹ سوٹ تیار

لندن(سی این پی) برطانوی حکام نے طبی عملے کی مریضوں پر فوری رسائی کیلئے پیرامیڈیکس کیلئے جیٹ سوٹ تیار کرلیا۔برطانیہ میں سائنس دانوں نے ایسا جیٹ سوٹ تیار کیا ہے جس کی مدد سے ایمبولینس سے بھی پہلے پیرامیڈیکس عملہ حادثے کی جگہ پر پہنچ کر مریض کو ریسکیو کرسکتا ہے۔برطانوی حکام کی جانب سے پیرامیڈک کو جیٹ سوٹ پہنا کر مریض تک پہنچنے کا کامیاب تجربہ بھی کیا گیا ہے جس کے بعد ڈاکٹر، رضاکار اور امدادی کارکن مختلف حادثات کی جگہوں تک اڑ کر پہنچ سکیں گے۔برطانوی حکام کے مطابق اگر اس طرح کے جیٹ سوٹ کے ساتھ پیرا میڈیکس اور ڈاکٹرز ایمبولینس سے بھی پہلے اڑتے ہوئے ایمرجنسی کا شکار مریضوں تک پہنچ سکیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں