حکومت کا وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹروں کیلئے بڑا اعلان

اسلام آباد(سی این پی) حکومت نے وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کے نان پریکٹسنگ الائونس میں اضافے کا اعلان کردیا ، پمز، پولی کلینک،نرم اور فیڈرل جنرل اسپتال کے ڈاکٹروں کے الائونسزمیں اضافہ ہو گا۔تفصیلات کے مطابق وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرزکیلئے بڑی خوشخبری آگئی ، حکومت نے وفاقی سرکاری اسپتالوں کے ڈاکٹرز کے نان پریکٹسنگ الائونس میں اضافے کا اعلان کردیا جبکہ ڈاکٹروں کو اسپیشل ہیلتھ کیئرالائونس بھی ملے گا۔وزیراعظم کی منظوری سے وزارت خزانہ نے باضابطہ سرکلر جاری کر دیا ہے، پمز،پولی کلینک،نرم،فیڈرل جنرل اسپتال کے ڈاکٹرزکے الائونسزمیں اضافہ ہو گا، نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹروں کو 2018 کی بنیادی تنخواہ کے برابر الائونس دیے جائیں گے۔یاد رہے مئی میں حکومت نے کورونا مریضوں کے علاج کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنلز کیلئے اسپیشل الائونس دینے کا اعلان کیا تھا ، مراسلے میں کہا گیا تھا کہ کورونامریضوں کا براہ راست علاج کرنیوالے کیلئے ایک ماہ کی بنیادی تنخواہ کا فیصلہ کیا ہے، یکم اپریل سے کام کرنیوالے ہیلتھ پروفیشنل کواسپیشل الائونس دیا جائے گا۔بعد ازاں ملک بھر کے فرنٹ لائن ہیلتھ کئیر ورکرز کے لیے جامع سپورٹ پیکج کا اعلان کیا گیا تھا ، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے کہا تھا کہ 7 مختلف ایریاز میں فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز مستفید ہوسکیں گے جبکہ ٹیکس چھوٹ اور 3 سے 10ملین تک شہدا پیکج مالی پیکج میں شامل ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں