ریلوے سمیت 8 سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی)وزارت خزانہ کی ہدایت پر 8 سرکاری اداروں کے اسپیشل آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق پاکستان ریلویز، اے جی پی آر اور پاکستان پوسٹ کے جی پی فنڈزکا اسپیشل آڈٹ کیا جائے گا جب کہ سینٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز کے اسپیشل آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔ذرائع کا بتانا ہے کہ جیالوجیکل سروے آف پاکستان اور پاکستان پبلک ورکس ڈیپارٹمنٹ کا بھی اسپیشل آڈٹ ہوگا۔ذرائع کے مطابق پراویڈنٹ فنڈ کی تقسیم قانون اور قاعدے کے مطابق ہوئی یا نہیں، اس کا پتا لگانے کے لیے آڈٹ کرایا جائے گا، آڈٹ کے لیے تمام ادارے ٹیم کو ریکارڈ کی فراہمی اور سوالوں کے جواب دینے کے پابند ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپیشل آڈٹ کی رپورٹ 2 ماہ کے اندر فنانس ڈویژن کو بھیجی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں