کراچی پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں مزید ایک ضلع بنائے جانے کا امکان

کراچی(سی این پی)حکومت سندھ کی جانب سے نئے ضلع کیماڑی کے بنائے جانے کے بعد پولیس کے انتظامی ڈھانچے میں بھی ایک نیا ضلع بنائے جانے پر غور ہو رہا ہے اور امکان ہے کہ جلد اس سلسلے میں کارروائی مکمل کر لی جائے گی۔پولیس ذرائع کے مطابق نئے انتظامی ضلع کو کیماڑی کا نام دیا جاسکتا ہے جس میں کیماڑی، بلدیہ اور سائٹ ڈویژنز کے تھانے شامل ہوں گے۔ضلع سٹی پھر لیاری ڈویژن اور اولڈ سٹی ایریاز کے تھانے پر مشتمل رہ جائے گا، اس کے نتیجے میں ضلع ویسٹ میں اورنگی ڈویژن اور گلشن معمار تھانے شامل ہوسکتے ہیں۔نئے ضلع کے نتیجے میں شہر میں ضلعی ایس ایس پیز کی تعداد 8 ہوجائے گی، نئے ضلع کیماڑی کو ویسٹ زون میں شامل کیا جاسکتا ہے، اس طرح ویسٹ زون میں کیماڑی، ویسٹ اور وسطی اضلاع شامل ہوجائیں گے۔ایسٹ زون میں پہلے ہی ملیر، کورنگی اور ایسٹ اضلاع کے تین ایس ایس پیز ہیں۔سائوتھ زون میں سٹی اور ساتھ زون کے ایس ایس پیز تعینات ہوں گے، نئے ضلع کے وجود میں آنے کے بعد ایس ایس پیز کی سطح پر ٹرانسفرپوسٹنگز بھی متوقع ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں