اسلام آباد (سی این پی) معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر کا کہنا ہے کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے، زیرِ تعلیم طلبا کی ماہانہ فیملی انکم 45 ہزار روپے سے کم ہے تو درخواست دے سکتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر ثانیہ نشتر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل 30 اکتوبر تک کھلا ہے، سال 21-2020 کے اسکالر شپ کی درخواستیں دی جاسکتی ہیں، یہ سہولت 125یونیورسٹیزکے 4 یا 5 سالہ انڈر گریجویٹ پروگراموں کیلئے ہے، زیر تعلیم طلبا کی ماہانہ فیملی انکم 45 ہزار روپے سے کم ہے تو درخواست دے سکتے ہیں۔یاد رہے گذشتہ ماہ وفاقی حکومت نے تعلیمی سال 2020-21 کیلئے احساس انڈرگریجویٹ اسکالرشپ پورٹل کھولا تھا ، ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ ملک کی 119 سرکاری شعبہ یونیورسٹیوں میں چار یا پانچ سالہ انڈرگریجویٹ پروگراموں میں تعلیم حاصل کرنے والے تمام طلبا وظائف کے لئے درخواست دے سکتے ہیں جبکہ جن طلبا کی فیملی انکم 45,000 روپے سے کم ہے، وہ بھی احساس اسکالرشپ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ڈبلیو ایچ او کی ریجنل ڈائریکٹر کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
معاشرے میں اقامت دین کی ترویج کے لئے سوشل میڈیا سے مثبت استفادہ ناگزیر ہے۔ثمینہ سعید
جسٹس شوکت عزیز صدیقی کی ریٹائرمنٹ کا نوٹیفکیشن جاری کرنے کی منظوری
مخصوص نشستوں کا معاملہ : سنی اتحاد کونسل کی اپیل سپریم کورٹ میں سماعت کیلئے مقرر
ریمورٹ کنٹرول بم دھماکہ میں صحافی سمیت 3 شہید
سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی کے نام سے الگ ادارہ قائم
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں ججز کی تقرریاں موجودہ رولز کے تحت کرنے پر اتفاق
پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ چاند پر روانہ، صدر اور وزیراعظم کی سائنسدانوں کو مبارکباد
مسافر بس کھائی میں گر گئی، 10 مسافر جاں بحق
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں