رابی پیرزادہ کو اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنا مہنگا پڑ گیا،وارنٹ گرفتاری جاری

لاہور(سی این پی )ماڈل ٹاؤن عدالت نے غیر قانونی طور پر مگر مچھ اور اژدھے پالنے پر گلوکارہ رابی پیرزادہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔تفصیلات کے مطابق لاہور میں ماڈل ٹاؤن کچہری میں گلوکارہ رابی پیرزادہ پر مگرمچھ ،اژدھا پالنے کیخلاف درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالتی حکم کے باوجود رابی پیرزادہ پیش نہ ہوئیں ، عدم حاضری پر عدالت نے رابی پیرزادہ کےقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔رابی پیرزادہ کے وکیل نے عدالت میں وکالت نامہ جمع کرا دیا اور کہا وائلڈلائف کی رپورٹ عدالت میں پیش نہیں کی گئی، جس پر وائلڈ لائف کا کہنا تھا کہ ملزمہ نے غیر قانونی طورپر اژدھے اورمگر مچھ پال رکھے ہیں۔واضح رہے 13 ستمبر کو غیرقانونی طور پر اژدھے، مگرمچھ اور سانپ رکھنے پر گلوکارہ کے خلاف محکمہ جنگلی حیات نے کارروائی کا آغاز کیا تھا اور رابی پیرزادہ کے خلاف چالان مرتب کرکے مقامی عدالت میں پیش کیا تھا۔ذرائع کا کہنا تھا کہ رابی پیرزادہ کے خلاف کارروائی سوشل میڈیا پر موجود ویڈیوز کا نوٹس لے کر عمل میں لائی گئی۔محکمہ جنگلی حیات نے رابی پیرزادہ پر الزام عائد کیا تھا کہ انہوں نے مگرمچھ، سانپ ، اژدھے رکھے ہیں جو کہ وائلد لائف ایکٹ کی خلاف ورزی ہے۔اس سے قبل رابی پیرزادہ اکثر اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ ٹویٹر اور انسٹاگرام پر سانپ، اژدھے اور مگر مچھ کے ہمراہ ویڈیو اور تصاویر شیئر کرچکی ہیں۔واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے سانپ اور مگرمچھ کے ساتھ ایک ویڈیو بنائی تھی، جس میں انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نریندری مودی کے لیے تحفہ ہے۔

Comments

اپنا تبصرہ بھیجیں