اسلام آباد،ڈی چوک پرسرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاج

اسلام آباد (سی این پی)اسلام آباد کے ڈی چوک پر سرکاری ملازمین اور لیڈی ہیلتھ ورکرزکا احتجاج جاری ہے جس میں مختلف شہروں سے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور دیگر ملازمین شامل ہیں۔بدھ کی صبح سے ہونے والے اس احتجاج میں پولیس کی جانب سے ملازمین کوگولڑہ میٹرواسٹیشن کے قریب روکنے کی کوشش کی گئی۔ اس دوران احتجاج میں شرکت کیلئے آنے والے ملازمین اور پولیس کے درمیان دھکم پیل ہوئی اور لیڈی ہیلتھ ورکرز، اساتذہ، کلرکوں نے پولیس حصار توڑ دیا۔ملک بھر سے آئی لیڈی ہیلتھ ورکرز کا مطالبہ ہے کہ بنیادی سروس اسٹرکچر کوبحال کیا جائے اور ڈیلی ویجز ملازمین کومستقل کرکے تنخواہیں اورپنشن بحال کی جائے۔پولیس نے ڈی چوک سے آگے جانے والے تمام راستے بند کردیئے اورمظاہرین سے مذاکرات کیلئے پولیس اور انتظامیہ کے افسران پہنچ گئے۔ مظاہرین کو متنبہ کیا گیا کہ ڈی چوک سے آگے جانیکی کوشش نہ کی جائے، بصورت دیگرپولیس کارروائی کا سامنا کرنا پڑیگا۔ڈپٹی کمشنراسلام آباد نے کہا ہے کہ قانون ہاتھ میں لینے والوں پرلاٹھی چارج اورآنسوگیس کی شیلنگ کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں