لاہور(سی این پی) موٹروے زیادتی کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پرپولیس کوانعام کے اعلان پرلاہور ہائیکورٹ نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس قاسم خان کی سربراہی میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی اراضی پر پولیس قبضہ کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی جس سلسلے میں عدالت کے حکم پر آئی جی پنجاب انعام غنی عدالت میں پیش ہوئے۔سماعت کے موقع پر عدالت نے موٹروے کیس کے مرکزی ملزم عابد کی گرفتاری پر پولیس کیلئے انعام کے اعلان پر شدید برہمی کااظہار کیا۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے ریمارکس دیے کہ ملزم کو پکڑنا پولیس کی ذمہ داری ہے اس پر انعام کیسا؟ اب پولیس افسر انعام کا انتظار کرے پھر ملزم پکڑے۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سڑکوں پر پولیس سے سکیورٹی سنبھالی نہیں جاتی اور سارے پنجاب کو پولیس اسٹیٹ بنادیا گیا۔عدالت نے آئی جی پنجاب سے استفسار کیا کہ پولیس نے اراضی پر قبضہ کیوں کیا؟ میں کسی کو نہیں چھوڑوں گا، یہ وردیاں اتار کر گھر بھیجوں گا، دیکھتا ہوں آئی جی پنجاب کی تقرری کیسے قانون کے مطابق ہوئی؟چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ بچیوں سے زیادتی ہورہی ہے اور ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں، اشتہاری ملزمان تک پولیس سے گرفتار نہیں ہوتے،حکومت پولیس کی آلہ کار بن سکتی ہے عدالت نہیں، پولیس کا کام سرکاری زمینوں پر قبضہ کرنا رہ چکا ہے۔دورانِ سماعت ڈی آئی جی لیگل جواد ڈوگر نے رپورٹ عدالت میں جمع کرائی۔واضح رہے کہ کیس کے درخواست گزار نے اپنی درخواست میں موقف اپنایا ہے کہ متروکہ وقف املاک بورڈ کی 72کینال 6 مرلہ اراضی پر ایلیٹ ٹریننگ سینٹر بنایا گیا ہے اور املاک بورڈ کی اراضی کے بدلے میں محکمہ پولیس نے 72کینال اراضی دی۔چیف جسٹس قاسم خان نے ڈی آئی جی ایلیٹ فورس کوم تروک وقف املاک بورڈکی اراضی پر قبضہ روکنے کا حکم دیا تھا۔
میرے سمیت کسی کی غلط بات نہ مانیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایت
مناسب ہوتا اگر لارجر بینچ ہی کوئی عبوری حکم نامہ جاری کرتا ، اعظم نذیر تارڑ
سپریم کورٹ کے حکم کے بعد حکومت دو تہائی اکثریت سے محروم ہوگئی ہے- بیرسٹر گوہر
سنی اتحاد کونسل کی درخواست، مخصوص نشستوں سے متعلق پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ معطل
صدر کی وزیر اعلیٰ بلوچستان سے ملاقات، صوبے کی مجموعی صورتحال پر تبادلہ خیال
وزیر اعظم سے اطالوی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعلقات مزیدمستحکم کرنے کا اعادہ
خیبرپختونخوا کابینہ نے وزرا کی مراعات میں اضافے سے متعلق بل کی منظوری دے دی
حکومت پاکستان سرمایہ کاری میں حائل رکاوٹیں دور کرے گی، وزیر اعظم
تربیتی کیمپ اللہ کی زمین پر قرآن کے نظام کو نافذ کرنے کی عملی تربیت ہے -ڈاکٹر حمیرا طارق
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر