اسلام آباد(سی این پی) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے ڈی چوک میں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کی خواتین کا دھرنا پانچویں روز میں داخل ہو گیا۔کھلے آسمان تلے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور محکمہ صحت کی خواتین کے دھرنے کے پانچ دن گزر جانے کے باوجود مذاکرات ابھی تک کامیاب نہیں ہو سکے ہیں۔مرکزی صدر لیڈی ہیلتھ ورکرز رخسانہ انور کا کہنا ہے کہ صبر کا پیمانہ لبریز ہو چکا، مطالبات نہ مانے گئے تو پارلیمنٹ کی طرف مارچ کریں گے۔خیال رہے کہ لیڈی ہیلتھ ورکرز نے سروس اسٹرکچر بدلنے، پنشن، لائف انشورنس دینے، تنخواہوں میں اضافے اور انسداد پولیومہم میں تحفظ دینے کے مطالبات کیے ہیں۔دوسری جانب وزیر داخلہ بریگیڈئیر (ر)اعجاز شاہ نے بھی کہا ہے کہ ڈی چوک پر دھرنا دینے والوں سے بہت بار مذاکرات کر چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ لیڈی ورکرز کا کیس سروس ٹربیونل میں چل رہا ہے جب کہ ان کی منت سماجت کی ہے کہ پارلیمنٹ ہائوس نہ آئیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی