اسلام آباد(سی این پی)العزیزیہ اور ایون فیلڈ ریفرنسز میں نواز شریف کے طلبی اشتہارات لندن کے دو اخبارات میں جاری کرنے کے معاملے پر اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ کل وفاق کی درخواست پر سماعت کرے گا۔اسلام آباد ہائی کورٹ میں وفاق کی برطانوی اخبارات میں نواز شریف کے اشتہارات جاری کرنے کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی، جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دورکنی بنچ سماعت کرے گا۔درخواست اسسٹنٹ اٹارنی جنرل کی جانب سے اسلام آباد ہائی کورٹ میں دائر کی گئی ہے کہ نواز شریف کے اشتہارات لندن کے دو اخبارات میں شائع کئے جائیں، درخواست میں لندن کے ڈیلی ٹیلی گراف اور ڈیلی گارجین میں نواز شریف کا اشتہار جاری کرنے کی اجازت دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی