اسلام آباد(سی این پی) چیئرمین نیب جسٹس(ر)جاوید اقبال نے کہا ہے کہ کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا۔نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا ہے کہ نیب منی لانڈرنگ اور میگا کرپشن کیسز کو شفافیت اور میرٹ پر نمٹانے کے لیے پر عزم ہے جبکہ مفروروں اور اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب عدالتوں میں ایک ہزار 230 بدعنوانی ریفرنسز کی جلد سماعت کے لیے درخواستیں دائرکرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔چیئرمین نیب نے کہا کہ کروڑوں اور اربوں روپے کی کرپشن کرنے والوں کے خلاف قانون اپنا راستہ خود بنائے گا جبکہ ملک سے بدعنوانی کا خاتمہ نیب کی اولین ترجیح ہے۔جسٹس (ر)جاوید اقبال نے کہا کہ بدعنوانی ایک کینسر ہے جس کا واحد حل سرجری ہے۔ نیب نے پراسیکیوشن اور آپریشن ڈویژن کو تمام ضروری ہدایات جاری کر دی ہیں۔
حکمرانوں سے کسانوں کے نقصان کی ایک ایک پائی وصول کریں گے، حافظ نعیم الرحمن
پنجاب کا کوئی ایسا ہسپتال نہیں رہےگا جہاں مفت علاج نہ ہورہا ہو، وزیر اعلیٰ پنجاب
بجٹ میں معذور اور خصوصی افراد کو اقوام متحدہ کے چارٹرڈ کے مطابق ٹیکس میں رعایت دی جائے، شاہد میمن
نیب ترامیم کیس، عمران خان ویڈیو لنک ک ذریعے پیش، تصویر وائرل ہونے کی تحقیقات شروع
امریکی قونصل خانہ کراچی کے کرافٹ پرینیورشپ پروگرام کا پاکستانی خواتین کو بااختیار بنانے میں اہم کردار
نیشنل لابنگ وفد کے اعلیٰ سطحی وفد کی چیئرپرسن قومی کمیشن براے وقار نسواں نیلوفر بختیار سے ملاقات
ملک میں آئندہ 25 دنوں کے دوران 3 ہیٹ ویو آنے کا خطرہ
وزیراعظم شہباز شریف آج آزاد کشمیر کا دورہ کریں گے
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک جبکہ وسطی اور جنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا
نیب ترامیم کالعدم قرار دینے کیخلاف حکومتی اپیلوں پر آج سماعت ہو گی