گندم آنا شروع ہوگئی، قیمت جلد کم ہوگی، علی زیدی

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر برائے بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ درآمدی گندم آنا شروع ہوگی ہے، قیمت کم ہونا شروع ہوجائے گی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر علی زیدی کا کہنا ہے کہ حکومتی ونجی درآمد کنندگان کے گندم کے جہاز پورٹ پر لگنا شروع ہوگئے ہیں۔اس گندم کے مارکیٹ میں آنے سے قیمت میں کمی آئے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ذخیرہ اندوزوں کو نہ صرف مالی نقصان ہوگا بلکہ ان کیخلاف وزیراعظم کے دوٹوک مقف کے مطابق کریک ڈان بھی کیا جائے گا۔خیال رہے کہ گزشتہ روز وفاقی وزیر برائے فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا تھا کہ گندم کی درآمد سے آٹے کی قیمت میں کمی آئے گی۔ انہوں نے یہ بات وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت منعقدہ پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے کہی تھی۔ منعقدہ اجلاس میں سیاسی و پارلیمانی امور کے ساتھ گندم اور آٹے کی قیمت اور مہنگائی پر بھی بات چیت ہوئی تھی۔ اجلاس میں سید فخر امام نے گندم کی دستیابی اور اس کی قیمتوں اور قلت کی وجوہات پر بھی تفصیلی بریفنگ دی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں