سراج الحق کا یکم نومبر سے حکومت مخالف تحریک چلانے کا اعلان

پشاور(سی این پی) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے یکم نومبر سے حکومت کے خلاف تحریک چلانے کا اعلان کر دیا۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 23 اکتوبر کو اجلاس میں تحریک کا مکمل شیڈول دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی اور بیروزگاری کے خلاف خیبرپختونخوا سے تحریک کا آغاز کیا جائے گا۔خیال رہے کہ اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک مومنٹ (پی ڈی ایم)نے بھی حکومت کے خلاف تحریک کا آغازگوجرانوالہ سے کر دیا ہے جب کہ آج کراچی میں پی ڈی ایم کا دوسرا جلسہ ہو گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں