مسلح ڈاکوئوں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے برطانوی پلٹ خاتون کو لوٹ لیا،مقدمہ درج ہوا نہ ملزم گرفتار

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی پولیس نے شہریوں کو ڈاکوؤں کے رحم وکرم پر چھوڑ دیا،مسلح ڈاکو وفاقی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہوں پر سرعام شہریوں کو لوٹنے لگے،شہریوں کا کوئی پرسان حال نہیں،تفصیلات کے مطابق برطانیہ پلٹ خاتون کیساتھ وفاقی دارالحکومت کی مرکزی شاہراہ ایکسپریس ہائی وے پر مسلح ڈکیتی، تین مسلح ڈاکوؤں نے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کرکے صبح چار بجے اسلام آباد ایئر پورٹ سے آنے والی کار کو تھانہ کھنہ اسلام آباد کی حدود ایکسپریس ہائی وے پراسلحہ کی نوک پر روکا،مسلح ڈاکو کالے شیشوں والی سفید رنگ کی 86 کرولا پر سوار تھے،ڈاکواسلحہ سے لیس اورانہوں نے ہاتھوں میں وائرلیس سیٹ اٹھا رکھے تھے،مسلح ڈاکوئوں نے برطانیہ پلٹ خاتون کی گاڑی کے سامنے اپنے گاڑی لگا کر زبردستی روکا اور پوچھا کہاں سے آرہے ہو؟ کہاں جانا ہے؟جس پر متاثرہ خاتون جو گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھی تھیں انہوں نے کہا کہ ہم ایئرپورٹ سے آرہے ہیں اور گھر جا رہے ہیں،جسکے بعد مسلح ڈاکوؤں نے اسلحہ کی نوک پر خاتون کے بھتیجے سے پندرہ ہزار روپے، موبائل فون اور قیمتی دستاویزات لے لئے جبکہ مسلح ڈاکوؤں جنکی عمریں پچیس،چھبیس سال تھیں نے برطانیہ پلٹ خاتون کا پرس جس میں ایک ہزار پاؤنڈ، آئی فون، اے ٹی ایم کارڈ،برٹش پاسپورٹ اور قیمتی سامان تھاگن پوائنٹ پر چھین لیا اور باآسانی فرار ہوگئے،متاثرہ خاتون کے بھتیجے نے تھانہ کھنہ اسلام آباد میں مقدمے کے اندراج کےلئے تحریری درخواست دی تو مثالی پولیس نے متاثرہ خاتون کے بھتیجے کو رپٹ کی کاپی تھماکر رخصت کر دیا،چوبیس گھنٹے سے زائد وقت گزرنےکے باوجود تا حال نہ تو مقدمہ درج ہوسکا اور نہ ملزمان گرفتار، جس سے کئی سولات جنم لیتے ہیں،واضح رہے کہ اسلام آباد پولیس جرائم کی شرح کو کم ظاہر کرنے کےلئے سنگین جرائم کے مقدمات کے اندراج میں تاخیری حربے استعمال کرتی ہے جسکی وجہ سے جرائم پیشہ افراد کو فائدہ ہوتا ہے،ذرائع کے مطابق اسلام آباد سیف سٹی کے سی سی ٹی وی میں ڈاکوئوں کی کرولا کاردیکھی جاسکتی ہے جسے جعلی نمبر پلیٹ لگی ہوئی تھی برطانوی نژاد پاکستانی خاتون کی گاڑی کا تعاقب ایئرپورٹ سے کر رہی تھی اور ایکپریس وے پر موقع کو غنیمت جان کر انہوں نے اطمینان سے برطانیہ پلٹ خاتون کی گاڑی کو روکا اور لوٹا اور پھر باآسانی فرار ہوگئے، برطانیہ پلٹ خاتون نے آئی جی اسلام آباد، وفاقی وزیر داخلہ اعجاز شاہ سے واقعے کا نوٹس لینے اور دادرسی کا مطالبہ کیا ہے؛

اپنا تبصرہ بھیجیں