کراچی، غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

کراچی(سی این پی) شہرقائد میں قائم غیر قانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کرلیا گیا، کمشنر نے متعلقہ اداروں کو ہدایات جاری کردی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی ہدایت پر ڈپٹی اسسٹنٹ کمشنرز نے کام شروع کر دیا، شہرقائد میں غیرقانونی پیٹرول پمپس کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں بلدیہ ٹائون میں قائم10پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی جس کے بعد بلدیہ فرنٹیئر کالونی میں پمپس مالکان سے دستاویزات طلب کرنے کا مرحلہ شروع کردیا گیا ہے۔اسسٹنٹ کمشنرز نے پمپس مالکان کو پرفارما تقسیم کرنا شروع کردیا۔ کمشنر کراچی نے مالکان پر زور دیا ہے کہ وہ تفصیلات اور دستاویز کے ساتھ متعلقہ ڈی سی کو کوائف جمع کرائے جائیں۔خیال رہے کہ رواں ماہ اینٹی کرپشن پنجاب(اے سی پی)نے بھی صوبے میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کا گورکھ دھندا بے نقاب کیا تھا۔ ڈائریکٹر جنرل(ڈی جی)اینٹی کرپشن پنجاب گوہر نفیس کا کہنا تھا کہ صوبے میں495 غیرقانونی پیٹرول پمپس کی نشاندہی کی گئی ہے جبکہ اینٹی کرپشن نے 202 پیٹرول پمپس کی چیکنگ بھی مکمل کرلی۔انہوں نے بتایا تھا کہ 154پمپ سیل اور دیگر کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں