مزار قائد تقدس پامالی کیس، مریم نواز کا ضمانت کیلئے درخواست نہ دینے کا فیصلہ

کراچی(سی این پی) مزار قائد کے تقدس کی پامالی کیس میں مریم نواز نے ضمانت کیلئے درخواست نہ دینے کا فیصلہ کرلیا ہے، وکیل ن لیگ کا کہنا ہے کہ جس نے گرفتار کرنا ہے آئے مریم نواز گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے وکیل کی جانب سے بیان میں کہا کہ کیپٹن(ر)صفدرکیخلاف مقدمے میں غیرقانونی دفعات لگائی گئیں، مقدمے کیلئے سندھ پولیس پر دبا ئوڈالا گیا جبکہ ایف آئی آر میں مریم نواز، مریم اورنگزیب کا نام بھی شامل ہے۔وکیل ن لیگ کا کہنا تھا کہ فیصلہ ہوگیا ہے مریم نواز ضمانت کیلئے کوئی درخواست نہیں دیں گی، جس نے گرفتار کرنا ہے آئے مریم نواز گرفتاری کیلئے تیار ہیں۔انھوں نے مزید کہا ہمارا مطالبہ ہے کہ ایف آئی آر واپس لی جائے ، یہ جھوٹا اور بوگس کیس ہے اس میں کوئی صداقت نہیں، مزار کے کسٹوڈین کے علاوہ کوئی بھی مدعی نہیں بن سکتا۔دوسری جانب مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے خواتین ونگ کے عہدے داران سے مقامی ہوٹل میں ملاقات اور اجلاس کی صدارت کی ، اجلاس کے بعد مقامی ہوٹل کی لابی میں خواتین سے غیر رسمی بات چیت میں ورکرزسے ان کے خاندان کی خیریت دریافت کی تاہم مریم نے اس موقع پراپنے خاوند کی گرفتاری کے حوالے سے کوئی بات نہیں کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں