دل میں ڈالنے والے اسٹنٹس کی اسمگلنگ ناکام ، 60 لاکھ مالیت کے 159 اسٹنٹ برآمد

لاہور (سی این پی) علامہ اقبال انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر کسٹم حکام نے بیرون ملک سے اسمگل شدہ 60 لاکھ لاگت کے دل میں ڈالنے والے میڈیکل اسٹنٹس کے 159 سیٹ پکڑ لیے۔تفصیلات کے مطابق دل میں ڈالنے والے اسٹنٹس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی گئی، علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ پر کسٹم ٹریفک نے بڑی کارروائی کی اوربیرون ملک سے اسمگل شدہ 60 لاکھ لاگت کے دل میں ڈالنے والے میڈیکل اسٹنٹس کے 159 سیٹ پکڑ لیے ۔ڈی سی کسٹم ثاقب وڑائچ نے بتایا مسافر ایمرٹس ائر کی پرواز 624سے دبئی سے لاہور پہنچا ، فیاض احمد نامی مسافر دل میں استعمال ہونے والے اسٹنٹس کی اسمگلنگ کا کام کرتا ہے ۔ثاقب وڑائچ کا کہنا تھا کہ حکومت پاکستان کی منظوری کے بغیر کوئی بھی مسافر بیرون ملک سے میڈیکل آلات یا دل کے عارضے میں استعمال ہونے والے اسٹنٹ ساتھ نہیں لا سکتا۔انھوں نے بتایا کہ ڈرگ ریگولڑی اتھارٹی کی جانب سے این اوسی بھی مسافر سے برآمد نہیں ہوا ، دل میں استعمال ہونے والی ڈیوائس کوبغیر ڈریپ ٹیسٹ کے استعمال کرنا مضر صحت ہے ۔ڈی سی کسٹم نے کہا کہ ایئر پورٹ ٹریفک کسٹم نے لاکھوں روپے مالیت کے غیر قانونی طور پر اسمگل شدہ دل کے عارضے میں استعمال ہونے والے اسٹنٹ ضبط کر لیے، مسافر کراچی کا رہائشی ہے دبئی سے لاہور سمگلنگ کرتے ہوئے پکڑا گیا ۔کلکٹر کسٹم ائر پورٹ کی جانب سے عملے کو اسمگلنگ ناکام بنانے پر شاباش دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں